Feb ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے ریڈیو، ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے ایک بار پھر تل ابیب شہر میں نیتن یاہو کابینہ کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے چینل بارہ نے اس بارے میں کہا ہے کہ صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر فوری دستخط کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ انجام نہ پانے کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ صیہونی چینل کان نے بھی اعلان کیا ہے کہ مظاہرین نے تل ابیب میں شاؤول ہاملیچ شاہراہ کو بند کردیا اور نیتن یاہو کابینہ کے وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ کے خلاف نعرے لگائے۔

ٹیگس