Feb ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • غزہ اور یوکرین کی جنگ، برطانیہ کے لئے فائدے مند ثابت ہو رہی ہے

غزہ اور یوکرین کی جنگوں کی وجہ سے برطانوی اسلحہ ساز کمپنی کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنیBAE Systems) ) نے یوکرین اور غزہ کی جنگوں کی بدولت ریکارڈ توڑ منافع کمایا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ اور روس اور یوکرین کے درمیان جنگوں کی وجہ سے برطانیہ کی سب سے بڑی اسلحہ ساز کمپنی کو بھاری منافع ہوا ہے۔

گارڈین اخبار کے مطابق، یوکرین کے خلاف روس کی جنگ اور اسرائیل اور غزہ کے درمیان تنازع کی وجہ سے فوجی اخراجات میں اضافے نے بی اے سسٹمز کو تاریخی منافع تک پہنچنے میں مدد کی ہے۔

فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے مطابق، کمپنی نے 2023 میں 25.3 ارب پاونڈ کی زبردست فروخت کے ساتھ، سود اور ٹیکس کو چھوڑ کر 2.7 ارب پاونڈ کا منافع کمایا۔

گارڈین کے مطابق، فروری 2022 میں روس کی جانب سے یوکرین پر بھرپور حملے شروع ہونے کے بعد، گزشتہ دو برسوں میں اسلحہ ساز کمپنیوں کے ذخیروں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس اخبار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ، جو کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے، ہتھیار بنانے والوں کے منافع میں اضافے کا ایک اور سبب ہے۔

گارڈین کے مطابق، بی اے ای سسٹمس کے پاس جوہری آبدوزوں، لڑاکا طیاروں، ٹینکوں، بحری جہازوں، ہتھیاروں اور گولہ بارود کی تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں مصنوعات موجود ہیں۔

ٹیگس