Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ

فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم جاری رہنے کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں اس غاصب حکومت کے خلاف مزید اقدامات عمل میں لانے جانے کی اپیل کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: جنوبی افریقہ کے صدر کے ترجمان وینسنٹ میگوینیا نے غزہ میں قحط و بھک مری کی روک تھام کے لئے عالمی عدالت انصاف میں فوری اقدام کئے جانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں تیئیس لاکھ فلسطینیوں کی سلامتی کی ضمانت کے لئے مزید اقدامات عمل میں لائے جائيں۔
واضح رہے کہ غزہ کی صورت حال بحرانی ہے اور صیہونی حکومت نہ صرف اپنے حملوں میں شدت لائی ہے بلکہ اس نے غزہ کے لئے امداد رسانی کے راستے بھی بند کردیئے ہيں۔

ٹیگس