Mar ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • صیہونی فوج خان یونس میں پھنس گئی ہے

صیہونی حکومت کی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے میں پھنس گئے ہيں۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے ذرائع نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی فوجی تھکے ہارے ہيں اور وہ غزہ کی مشکل جنگ سے تھک گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا گعفاتی، کمانڈو اور سیونتھ بریگيڈ نے خان یونس میں سخت جنگ کے پیش نظر کوئی پیش قدمی نہيں کی ہے۔
صیہونی میڈیا نے جمعے کی شب اعلان کیا تھا کہ صیہونی فوجیوں کو شمالی و جنوبی سرحدوں پر قائم محاذوں پر ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی ، حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں پرانے ٹینکوں کو استعمال کرنے پر مجبور ہوئے ہيں۔ صیہونی حکومت نے طوفان الاقصی آپریشن میں ذلت آمیز شکست کا انتقام لینے کے لئے غزہ میں بڑے پیمانے پر نہتے عوام کا قتل عام شروع کر رکھا ہے؛ اسرائیلی فوج، غزہ پٹی کی تمام گزرگاہوں کو بند کر کے پورے علاقے پر وحشیانہ بمباری کر رہی ہے۔
ان رپورٹوں کے مطابق اب تک تیس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور ستّر ہزار زخمی ہوچکے ہيں۔

ٹیگس