Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • امریکہ نے کیوں پولینڈ میں فوجیوں کی تعداد بڑھا دی؟

پولینڈ میں تعینات امریکی سفیر نے وارسا میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/دنیا: تسنیم نیوز کے مطابق، پولینڈ میں امریکی سفیر مارک برزینسکی نے ایک انٹرویو میں وارسا میں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پولینڈ میں 10 ہزار سے زیادہ امریکی فوجی تعینات ہیں، وہ مختلف فوجی مشقوں میں حصہ لیتے ہیں اور پولینڈ کی فوج کے ساتھ مل کر ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں۔

اس سفارت کار نے کہا کہ امریکہ کے فراہم کردہ ابرامز ٹینک، ایف-16 لڑاکا طیارے اور ہیمارس میزائل یونٹ، پولینڈ اور نیٹو کی دفاعی صلاحیت کے لیے بہت اہم ہیں۔

امریکی فوج نے فروری 2022 سے پولینڈ میں تعینات فوجیوں کی تعداد کو دوگنا کر دیا ہے۔

اس سے قبل اس خطے میں امریکہ کے تقریباً 5 ہزار فوجی تعینات تھے۔ مارچ 2023 میں، پولینڈ کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ ملک پہلے مستقل امریکی فوجی اڈے کی میزبانی کرے گا۔

ٹیگس