Mar ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • عالمی اجناس کی منڈیوں میں عدم استحکام کا کونسے ممالک باعث بنے ہیں؟

روسی وفد کی سربراہ نے جنیوا میں پائیدار ترقی کے بارے میں ، اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن برائے یورپ (ای سی ای) کے علاقائی اجلاس میں کہا کہ مغرب کی بڑی معیشتوں کی خوراک اور توانائی کی پالیسیوں میں غلط اندازے، عالمی منڈیوں میں عدم استحکام کا باعث بنے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روسی وفد کی سربراہ اکیٹرینا فوٹینا نے کہا ہے کہ اقتصادی میدان میں سب سے بڑے مغربی ممالک، خوراک اور توانائی کے شعبے سمیت، عالمی اجناس کی منڈیوں میں عدم استحکام میں اضافے کا باعث بنے ہیں، اور یہ صورتحال یوکرین میں فوجی کارروائیوں کے آغاز سے بہت پہلے پیش آچکی تھی انہوں نے کہا کہ روس ، یوکرین اور یورپی یونین کے وفود کے ان اشتعال انگیز بیانات کو کہ ہم نئے عالمی نظام اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، یکسر مسترد کرتا ہے-

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو ، ملکوں کی سیاسی اور اقتصادی آزادی و خودمختاری کو سرکوب کرنے کے لیے ایک ہتھکنڈے کے طور پر یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات کو ناقابل قبول سمجھتا ہے-انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مغرب ، یوکرین کے آخری فرد کے زندہ بچ جانے تک جنگ کے جاری رہنے کے سناریو پر عمل پیرا ہے کہا کہ پابندیاں معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کو متاثر کرتی ہیں اور انہیں نمایاں طور پر محدود کرتی اور انہیں بنیادی خدمات تک رسائی سے محروم کر دیتی ہیں۔

ٹیگس