Mar ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۴ Asia/Tehran
  • بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کارروائیاں

برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشن نے جمعے کو یمنی ساحل کے قریب ایک اور حملے کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: بحری تجارت پر نظر رکھنے والی اس برطانوی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اسے صوبہ الحدیدہ کے مغرب میں 76 بحری میل کے فاصلے پر ایک سانحہ کی رپورٹ ملی ہے۔ اس ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ ایک تجارتی بحری جہاز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں اسے نقصان پہنچا ہے۔ اس برطانوی ایجنسی نے کچھ گھنٹے پہلے بھی دعوی کیا تھا کہ صوبہ الحدیدہ کے جنوب مغرب میں پچاس بحری میل کے فاصلے ایک سانحہ رونما ہوا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے جمعے کی صبح دعوی کیا ہے کہ اس نے انصاراللہ کے زیرکنٹرول علاقوں کی جانب سے فائرکئے گئے نو میزائل اور دو ڈرون طیارے، تباہ کردیئے ہيں۔
یمن کی مسلح افواج نے حالیہ مہینوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر، بحرہند اور باب المندب میں صیہونی حکومت یا اس کی جانب جانے والے کئی بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس