صیہونی حکومت نے جنگ بندی مسترد کردی
Mar ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں حماس کے جواب پر ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کو حماس کی شرائط قبول نہیں۔
سحرنیوز/دنیا: فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما کے مطابق حماس کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے دیئے گئے جواب کے ابتدائی ردعمل میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں دعوی کیا گيا ہے حماس کی پیش کردہ شرائط غیر معقول ہیں اور ہم انہیں قبول نہیں کرسکتے ۔بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گيا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے حماس کا نیا مؤقف بھی ان کے بے بنیاد مطالبات پر مبنی ہے۔