Mar ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
  • غزہ کی نصف سے زائد آبادی کو بھوک مری کا سامنا: عالمی بینک

عالمی بینک نے فلسطینیوں کی نجات کے لئے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی نصف سے زائد آبادی کو بھوک مری کا سامنا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عالمی بینک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ میں نصف سے زائد آبادی کو جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، قحط و بھوک مری کا سامنا ہے اور غزہ کے عوام کو فوری طور پر نجات دلائے جانے کی ضرورت ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے، غزہ کے عوام کو ہر طرح کی انسان دوستانہ امداد فراہم کئے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ عالمی بینک کی یہ خبر ایسی حالت میں سامنے آئی ہے کہ خوراک کی عالمی تنظیم نے بھی اعلان کیا ہے کہ غزہ کے تقریبا گیارہ لاکھ لوگ بھوک مری کا شکار ہیں جنھیں فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی ضرورت ہے۔

ٹیگس