بحرالکاہل میں امریکہ کا ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ
Mar ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۵ Asia/Tehran
امریکی فضائیہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ بحرالکاہل میں ایک ہائپر سونک ہتھیار کا تجربہ کیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ یہ تجربہ اتوار کے روز بی باون جنگی طیارے سے جزیرہ گوام سے کیا گیا۔ امریکی فضائیہ نے اس تجربے کا اعلان بدھ کے روز کیا تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
اس ہتھیار کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ ریڈار کی رینج سے باہر رہے جبکہ یہ ہائیپر سونک ہتھیار، اس سے قبل کے امریکی ہائپر سونک ہتھیاروں سے پانچ گنا تیز رفتاری کا حامل ہے۔
امریکہ تنہا ملک نہیں ہے جو اس قسم کے ہتھار تیار کر رہا ہے بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک اس قسم کے ہتھیار بنا رہے ہیں۔