Mar ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ کے تعلق سے امریکی منافقت، امریکی اور مصری وزائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے دعوی کیا ہے کہ قاہرہ میں عرب اتحادیوں سے گفتگو کے بعد جنگ بندی مذاکرات کے سلسلے میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے اور غزہ میں فوری و پائدارجنگ بندی پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی وزير خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ دوحہ مذاکرات میں کسی اتفاق رائے تک پہنچنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ انٹونی بلینکن نے کہا کہ اس مقصد تک پہنچنے میں مشکلات موجود ہيں لیکن میرا خیال ہے کہ ابھی جنگ بندی کا امکان پایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل ایام ہيں لیکن یہ حالات ہمیں اچھے دنوں تک پہنچنے کے لئے ہمارے ارادے کو مضبوط بناتے ہيں۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے کھائیوں کو پاٹا ہے لیکن ابھی بھی شگاف موجود ہے اس لئے کوئی وقت معین نہيں کرسکتے۔ ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم اتفاق رائے تک پہنچنے کے لئے ہر ممکن راستہ اختیارکرنے کے لئے تیار ہيں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ایک غلطی ہوگی کہا کہ یہ آپریشن غیرضروری ہے۔ حماس کے مسلسل خطرے کا مقابلہ کرنےکا بہتر راستہ موجود ہے۔ بائيڈن حکومت کے وزیرخارجہ نے بدھ کو مصر کا دورہ کرنے سے پہلے کہا تھا کہ وہ امریکی قرارداد کی ملکوں کی جانب سے حمایت کی بابت پرامید ہيں۔
انہوں نے مزید کہا کہ البتہ ہم اسرائیل اور اس کے دفاع کے حق کے ساتھ کھڑے ہيں تاکہ اطمینان ہوجائے کہ سات اکتوبر جیسے حملے پھر نہيں ہوں گے لیکن اس کے ساتھ ہی ضروری ہے کہ عام شہریوں کو جنہیں خطروں کا سامنا ہے اور جو خوف ناک تکلیف و پریشانی ميں ہیں، ترجیح حاصل ہونا چاہئے، ان کی حفاظت ہونا چاہیے اور انھیں انساندوستانہ امداد ملنا چاہیے۔

ٹیگس