دہشتگردی ماسکو میں ہائی الرٹ فرانس میں
الیزا پیلس نے ماسکو کے قریب دہشتگردانہ حملے کے بعد اور پیرس اولمپک قریب ہونے کے پیش نظر فرانس میں دہشتگردی کے حوالے سے ہائی الرٹ کی سطح بڑھا دی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فرانس کے وزيراعظم گیبریل آتال نے صدرمیکرون سمیت ملک کے اعلی حکام کی موجودگی میں اعلان کیا کہ پیرس نے ماسکو کے تباہ کن حملے کے بعد دہشتگردی کے سلسلے میں ہائی الرٹ کی سطح بڑھا دی ہے۔
گیبرل آتال نے اپنے سوشل میڈيا پیج پر لکھا کہ یہ فیصلہ ، داعش کی جانب سے ماسکو حملے کی ذمہ داری قبول کئے جانے اور فرانس کو درپیش خطروں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فرانس میں دہشتگردی الرٹ کی تین سطح ہے جس میں سب سے اونچی سطح وہ ہے جب اس ملک میں کوئی حملہ ہو یا ملک سے باہر کوئی ایسا حملہ ہو جو فرانس کے لئے فوری دھمکی شمار ہو۔اس الرٹ کے بعد فرانس کی فوج کو زیادہ سے زيادہ سیکورٹی تدابیر اختیار کرنے کے تناظر میں مذہبی مقامات ، ریلوے اسٹیشنوں اور ہوائی اڈوں جیسے پبلک مقامات پر مسلح افواج کی گشت جیسے اقدامات کا اختیار مل جاتا ہے ۔