Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  •  ایران و پاکستان کے خلاف امریکہ کا دشمنانہ اقدام

امریکا نے دیگر ملکوں کے تعلقات میں مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن پروجکٹ پر کام جاری رکھنے کی حمایت نہیں کرے گا۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نےایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام جاری رکھنے کی حمایت نہيں کرے گا۔ اس پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ " ہم ہمیشہ ہر ایک کو خبردار کرتے ہیں کہ "ایران کے ساتھ تجارت میں ہماری پابندیوں کا خطرہ ہے" اور ہر ایک کو نصیحت کرتے ہیں کہ "اقدام سے پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اسی کے ساتھ کہا کہ ہم اس پروجیکٹ کو جاری رکھنے کی حمایت نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے پیٹرولیئم کے وزیر نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اسلام آباد اس پروجیکٹ کو امریکی پابندیوں سے مستثنی کرانے کی پوری کوشش کرے گا۔

ٹیگس