Mar ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کو بھی اپنے اتحادی اسرائیل پر بھروسہ نہیں رہا

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت کا کہنا ہے کہ واشنگٹن، اسرائیلی فوج کی رفح پناہ گزین کیمپ میں مقیم فلسطینیوں کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پر یقین نہیں رکھتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ بائیڈن حکومت کے مطابق اسرائیلی فوج، رفح پناہ گزینوں کو منتقل کرنے اور انہیں دوبارہ آباد کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

یدیعوت آحارنوت اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے وزیر جنگ یوآو گالانٹ کے حالیہ دورہ واشنگٹن کے دوران امریکی حکام نے اس حکومت پر کڑی تنقید کی۔

یوآو گالانٹ اتوار 24 مارچ کو امریکہ گئے تھے تاکہ رفح میں زمینی کارروائیوں میں بائیڈن انتظامیہ کی مدد اور واشنگٹن سے زیادہ سے زیادہ ہتھیار حاصل کر سکیں۔

اس اخبار نے کہا کہ ملاقات کی فضا پر اسرائیل کے خلاف شدید رد عمل کا سایہ تھا۔

اخبار لکھتا ہے کہ بائیڈن حکومت کی رائے میں، نتن یاہو کے ہاتھ پاؤں یا تو انتظامی طور پر بندھے ہوئے ہیں یا ان کا واقعی صحیح کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

صیہونی اخبار نے لکھا کہ واشنگٹن نے اعتماد کھو دیا ہے کہ اسرائیل رفح میں ایک پیچیدہ آپریشن شروع کر سکتا ہے اور ہزاروں بے گھر لوگوں کو منتقل کر سکتا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے اس اخبار کو بتایا کہ ایک حکومت جو خوراک لے جانے والے 50 ٹرکوں کو بحفاظت شمالی غزہ تک نہیں پہنچا سکتی وہ کبھی بھی 10 لاکھ لوگوں کو منتقل کرنے اور دوبارہ آباد کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

ٹیگس