Mar ۳۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۲۷ Asia/Tehran
  • کیا امریکی بحری بیڑا اسرائیل کیلئے ہتھیار بھیجنے کے لئے استعمال ہو رہا ہے؟

اسرائیل کے لئے امریکی ہتھیار بھیجے جانے کے خلاف سن فرانسسکو میں بڑا مظاہرہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامیوں نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کے لئے ہتھیار بھیجنے کے امکان پر سن فرانسسکو میں مظاہرہ کیا اور اس شہر کی بعض سڑکوں کو بلاک کردیا ۔

 مظاہرین نے مقامی وقت کے مطابق جمعے کو اعلان کیا کہ انھیں تشویش ہے کہ سن فرانسیسکو بندرگاہ پر موجود یو ایس این ایس ہاروے بحری بیڑے کو کہیں اسرائیل کیلئے ہتھیار بھیجنے کے لئے نہ استعمال کیا جائے۔

امریکہ میں عرب ریسورسز آرگنائزنگ سنٹر کی رکن لارا کیسوانی نے کہا کہ یہ ظالمانہ اور ناقابل قبول ہے کہ ہماری حکومت اسرائیلی فوج کو جو غزہ میں نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے ، فنڈ اور اسلحہ فراہم کرے ۔

واشنگٹن پوسٹ نے جمعے کی رات رپورٹ دی کہ جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے پر اسرائیلی حکومت کے ممکنہ فوجی حملے کہ جس میں لاکھوں افراد کی جان جا سکتی ہے، پر واشنگٹن کی جانب سے تشویش کے دعوے کے باوجود امریکہ کی بائيڈن حکومت نے حالیہ دنوں میں بڑی خاموشی سے اسرائیل کے لئے اربوں ڈالر کی فوجی مدد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بم اور لڑاکا طیارے شامل ہيں ۔

ٹیگس