غزہ میں فوری جنگ بندی پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی تاکید
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بار پھر غزہ میں فائر بندی اور اسرائيلی حملے بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے غزہ میں فائر بندی اور اسرائيلی حملے بند کئے جانے کی ضرورت پر ایک بار پھر تاکید کی مگر غاصب صیہونی حکومت، بین الاقوامی قوانین اور عالمی سطح پر، کی جانے والی مذمت کی کوئی پرواہ کئے بغیر فلسطینی عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت اور غیر انسانی جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ کے خلاف گذشتہ چھے ماہ سے جاری وحشیانہ جارحیت کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر، غزہ میں انسان دوستانہ فائر بندی، اسرائيلی حملے بند، تمام قیدیوں کی غیر مشروط رہائی، عام شہریوں کے جانی تحفظ اور بلا رکاوٹ انسان دوستانہ امداد کی غزہ منتقلی کا مطالبہ کرتے ہیں۔