خان یونس سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی
Apr ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
جنوبی غزہ کے خان یونس علاقے سے نسل کش صیہونی حکومت کی جارح فوج کے باہر نکل جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: اسرائیلی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوجی خان یونس سے باہر نکل گئے ہیں تاہم فلسطینیوں کو جنوبی غزہ سے شمالی غزہ میں واپس آنے سے روکنے کے لئے اس علاقے میں اب بھی موجود ہیں۔
اسرائیل فوج کے ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ فوج کی اٹھانویں بٹالین نےخان یونس کے علاقے میں اپنی کارروائیاں ختم ہونے کے بعد پسپائی اختیار کرلی ہے۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا ناحال بریگیڈ اور ایک سو باسٹھویں بٹالین، فلسطینیوں کی جنوبی غزہ سے شمالی غزہ میں واپسی کو روکنے کے لئے ابھی اس علاقے میں موجود ہے۔