Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • ایرانی کونسلیٹ پر اسرائيل کا حملہ عاقلانہ نہیں تھا، امریکی کانگریس کے ریپبلیکن رکن

امریکی کانگریس کے ریپبلیکن رکن اور انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئر مین مائک ٹرنر نے کہا ہے کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر اسرائيل کا حملہ عاقلانہ نہیں تھا۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی کانگریس کی انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئر مین مائک ٹرنرنے سی این این کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ اسرائیل نے ایسی حالت میں دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر حملہ کیا ہے کہ واشنگٹن تہران کو جنگ غزہ سے دور رکھنے کی کوشش کررہا تھا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ عاقلانہ نہیں تھا۔
امریکی کانگریس کے ریپبلیکن رکن اور انٹیلیجنس کمیٹی کے چیئرمین مائک ٹرنر نے اس انٹرویو میں کہا کہ دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر اسرائيل کے اس حملے نے کشیدگی بڑھادی ہے اور اس کے بعد ایران کی جانب سے مماثل مقابلہ کرنے کی دھمکی کے بعد پورا علاقہ کشیدگی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

ٹیگس