ایران کے جوابی حملے کے امکان میں اضافہ، تیل کی منڈی میں بحران
Apr ۱۳, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے کا امکان بڑھنے کے بعد تیل کی عالمی قیمت چھے مہینے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے جواب میں ایران کے انتقامی اقدام کے حوالے سے مختلف قسم کے اندازوں اور ان دعوؤں سے کہ ایران کے جوابی حملے سے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے، تجار میں تشویش پھیل گئی ہے اور تیل کی عالمی منڈی بحران اور ناپائیداری کا شکار ہوگئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمت بانوے ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جو گزشتہ اکتوبر سے اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے۔