Apr ۱۶, ۲۰۲۴ ۲۳:۲۹ Asia/Tehran
  • ہم ایران سے جنگ نہیں چاہتے: امریکی وزیر جنگ

امریکی محکمۂ جنگ (دفاع) کا کہنا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے تاہم ہم اسرائیل کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں ہمہ گیر جنگ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے مطابق وزیر جنگ لوئیڈ آسٹن نے گزشتہ روز صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسٹریٹیجک ہدف اور علاقائی استحکام کے حصول پر زور دیا۔ پینٹاگون کے بیان کے مطابق آسٹن نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اسرائیل کا دفاع کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم بڑے پیمانے پر علاقائی تنازعہ نہیں چاہتے۔

امریکی محکمۂ جنگ نے اعلان کیا کہ خطے کی صورتحال کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ اسرائیل کیا فیصلہ کرتا ہے اور ایران کیا ردعمل دیتا ہے۔

پینٹاگون نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ ​​کا مشاہدہ نہیں کرنا چاہتے تاہم ہم اسرائیل کے تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں ہمہ گیر جنگ کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔

ٹیگس