May ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک کے معاشی مسائل امریکہ کی جنگ پسندانہ پالیسی کا شاخسانہ:  روسی وزیر خارجہ

یورپی ممالک کے معاشی مسائل امریکہ کی جانب سے یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

سحرنیوز/ دنیا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے معاشی مسائل امریکہ کی جانب سے یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف جنگ کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔

سرگئی لاوروف نے امریکہ کے ان اقدامات کی جڑ کے طور پر یورپ کے سنگین معاشی مسائل کی نشاندہی کی کہ جسے وہ روس کے خلاف جنگ کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ایک انٹرویو میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ یورپ میں اس طرح سے جو معاشی مسائل پیدا ہوئے ہیں، یہ اس بنا پر ہیں کہ امریکہ نے اسے پہلے یوکرین کی جنگ کی حمایت اور پھر روس کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے جرمنی کو ان بڑے مسائل کا سامنا کرنے والے ایک یورپی ملک کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ یہ ملک زیادہ تر روس کے توانائی کے وسائل پر منحصر ہے، اور اس کا انحصار روس کی سستی گیس پر تھا۔

لاوروف نے مزید کہا کہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن کہاں ہے؟ وہ پھٹ گئی ۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کام کم از کم امریکیوں کی حمایت سے ہوا ہے۔ اور یہ حقیقت کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اس سلسلے میں تحقیقات کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتی ہے، اس مسئلے کی تصدیق ہے۔

واضح رہے کہ ستائيس ستمبر دوہزار بائيس کو، نورڈ اسٹریم پائپ لائن نے تین آف شور گیس پائپ لائنوں کو غیر معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔ اس واقعے کے بعد روس کے جنرل پراسیکیوٹر آفس نے بین الاقوامی دہشت گردی کے الزام میں فوجداری مقدمہ شروع کیا۔

اس واقعے کے کچھ عرصے بعد معروف امریکی صحافی سیمور ہرش نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ جون دوہزار بائيس میں امریکی بحریہ کے غوطہ خوروں نے ناروے کے ماہرین کی مدد سے نورڈ اسٹریم گیس پائپ لائن کے نیچے دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔

نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے یہ بھی کہا کہ گیس پائپ لائنوں کی تخریب کاری ممکنہ طور پر یوکرین کے حامیوں نے واشنگٹن حکام کے علم میں لائے بغیر کی تھی۔

ٹیگس