May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو ہتھیار دینے کی برطانیہ کی عجیب دلیل

برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی سے حماس مضبوط ہوگا۔

سحر نیوز/ دنیا: بی بی سی سے انٹرویو میں ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ اسرائیل اس وقت تک رفح میں داخل نہ ہو جب تک کہ وہ شہریوں کے تحفظ کا کوئی منصوبہ نہیں بنا لیتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اسرائیل نے شہریوں کی حفاظت کے لیے کوئی پلان یا منصوبہ نہیں بنایا اس لیے ہم رفح میں کسی بھی بڑے آپریشن کی حمایت نہیں کرتے۔

ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ "بہتر آپشن یہ ہے کہ حماس کو یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر راضی ہوجانا چاہیے۔"

برطانوی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم ہتھیاروں کی برآمدات کے بارے میں اپنا نقطہ نظر تبدیل کریں گے، برطانیہ اگر اسرائیل پر ہتھیاروں کی ترسیل پر پابندی عائد کرے گا تو اس سے حماس مضبوط ہوگا اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے امکانات کم ہوں گے۔

ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ اسلحے کی فروخت پر امریکا کا مؤقف برطانیہ سے بالکل مختلف ہے۔

 

ٹیگس