برطانوی وزیر خارجہ کی تضاد بیانی
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو کے دوران، صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے وسیع میزائل اور ڈرون آپریشن پر متضاد بیان دیا۔
سحرنیوز/دنیا: برطانوی وزیر خارجہ ڈیویڈ کیمرون نے اس انٹرویو میں پہلے تو ایران کے جوابی حملے کے بارے میں دعوی کیا کہ ایران کا حملہ اندھا دھند اور خطرناک تھا۔
جب اینکر نے ان سے پوچھا " اگر کوئي دشمن ملک ہمارے قونصل خانے کو پوری طرح سے تباہ کر دے تو برطانیہ کا جواب کیا ہوگا؟" تو برطانوی وزیر خارجہ بوکھلا گئے اور کہا: ہم بہت ہی ٹھوس جواب دیں گے۔
اینکر نے کہا:" ایران نے بھی یہی کیا۔" تو کیمرون نے جواب دیا: " لیکن ایران نے بہت بڑا حملہ کیا تھا۔"
اینکر نے برطانوی وزیر خارجہ کی بات کاٹتے ہوئے کہا: تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایرانیوں کو یہ حق حاصل تھا کہ وہ جواب دیں لیکن انہوں نے حد سے زیادہ رد عمل ظاہر کر دیا ؟
کیمرون نے کہا: شام اور اسرائيل میں جو کچھ ہوا ان میں بہت فرق ہے۔ ایران نے تین سو ایک میزائل اور ڈرون سے اسرائيل پر حملہ کیا ۔ ایران کا رد عمل توقع سے بہت زیادہ تھا۔