May ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شید تباہی، دسیوں جاں بحق اور لاپتا

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 34 افراد جاں بحق اور 16 لاپتا ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: بی این پی بی نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کی رات آنے والے سیلاب سے تاناہ داتار ریجنسی زیر آب آگئی جس سے 5 ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہاؤسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

لاوے اور کیچڑ ملے سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

ایک درجن سے زائد شہری اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تاہم ان کے زندہ ملنے کی امیدیں دم توڑتی جا رہی ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

17 سے 18 ہزار جزیروں پر مشتمل انڈونیشیا میں زلزلے، بارشیں، سیلاب اور آتش فشاں کے پھٹنے جیسے واقعات عام ہیں۔ گزشتہ ہفتے جنوبی صوبے میں سیلاب کئی گھروں کو بہا لے گیا جس میں 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس