May ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
  • نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برطانیہ میں دوسرے نمبر پر پسندیدہ نام بن گیا

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام محمد برطانیہ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے دوسرے نمبر پر پسندیدہ نام بن گیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے ادارہ شماریات نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو ہزار بائیس میں پیدا ہونے والے بچوں کے لیے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رکھا جانے والا نام محمد تھا۔ جبکہ اس سے دس سال قبل دو ہزار بارہ میں نوزائیدہ بچوں کے لیے رکھے جانے والے ناموں میں یہ بیسویں نمبر پر اور انیس سو چھیانوے میں ایک سو آٹھویں نمبر پر تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں محمد نام مختلف شکلوں میں لکھا جاتا ہے اور یہ دوسری پوزیشن صرف ایک شکل میں لکھے جانے والے محمد نام سے تعلق رکھتی ہے جبکہ محمد نام کی دیگر شکلیں بعد کی پوزیشنوں پر آتی ہیں۔

یورپی ملکوں میں محمد نام کی مقبولیت ایک ایسے عالم میں بڑھ رہی ہے کہ جب مغرب کی اسلامو فوبیا پالیسیاں جاری ہیں اور وہ اسلام کا ایک پرتشدد اور مسخ شدہ چہرہ دنیا والوں کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

 

 

ٹیگس