May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  • جرمنی نے اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا

جرمنی نے صیہونی حکومت پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: جرمنی کے وائس چانسلر نے صیہونی حکومت پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

فارس نیوز کے مطابق جرمن وائس چانسلر اور اقتصادی امور اور موسمیاتی تحفظ کے وزیر رابرٹ ہیبیک نے کہا ہے کہ "اسرائیل" نے غزہ پٹی میں اپنے اقدامات کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریڈ لائن عبور کر لی ہے۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق برلن میں ڈیموکریسی فیسٹیول کے دوران جو جرمن آئین کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا، رابرٹ ہیبیک نے صیہونی حکومت کے خلاف جرمنی کے موقف کے حوالے سے جرمنوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جرمنی نے بارہا کہا ہے کہ رفح پر حملہ ایک غلطی تھی اور اسرائیل کو اس علاقے پر حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے، کہا: قحط، فلسطینی عوام کی تکالیف، غزہ پٹی پر حملے، ہیگ کی بین الاقوامی عدالت میں بیان کردہ بیانات کے مطابق بین الاقوامی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اس سے قبل جرمن چانسلر اولاف شولز نے رفح پر صیہونی حکومت کے حملے کو ایک خوفناک عمل قرار دیا تھا اور وہ اس کی کھل کر مخالفت کی تھی۔

ٹیگس