May ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • رفح پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد پھر جاگا سلامتی کونسل، ہنگامی اجلاس کا انعقاد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ کے علاقے رفح پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے اور فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام پر ہنگامی اجلاس کررہی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: الجزیرہ ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالےسے خبردی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل مقامی وقت کے مطابق منگل کی شام بند کمرے میں ہنگامی اجلاس کرے گی جس کے دوران صیہونی فوج کے ہاتھوں میں رفح میں فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام اور رفح پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کے بارے میں بحث ہوگی-

اس سے پہلے خبروں میں کہا گیا تھا کہ رفح پر صیہونی فوج کے بھیانک اور دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لئے الجزائر نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تھی۔

 اس سے قبل ہیگ میں عالمی عدالت انصاف بھی رفح پر صیہونی فوج کے حملے بند کرانے کا حکم جاری کرچکی ہے لیکن غاصب صیہونی حکومت امریکی ایما پر اپنی وحشیگری جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

 

ٹیگس