اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کا عالمی برادری سے مطالبہ
May ۳۱, ۲۰۲۴ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے ترجمان نے عالمی برادری سے رفح پاس فوری طور پر کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: انروا کے ترجمان عدنان ابوحسنہ نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائيل کا زمینی حملہ اور رفح پاس کا بند ہونا مظلوم فلسطینی عوام تک امداد رسانی میں بنیادی رکاوٹ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور بڑے ملکوں سے اپیل کرتے ہیں کہ رفح پاس کھلوانے کے لئے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائيں۔
ابوحسنہ نے کہا کہ وہ خبردار کرتے ہیں کہ مرکزی اور شمالی غزہ میں بھوک مری دوبارہ پھیل رہی ہے۔دوسری طرف فلسطین کی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے رفح کے مغرب میں ایک ایمبولنس پر بمباری کردی جبکہ اس پر بین الاقوامی علامت بھی موجود تھی ۔