Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • دنیا میں تبدیلی اور نیا عالمی نظام بریکس کی پیشقدمی کا بہترین نمونہ، بین الاقوامی تغیرات نے مغرب کے چہرے سے نقاب ہٹادی: روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بریکس کے وزرائے خارجہ باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں میں ادائیگی کے سسٹم پر کام کررہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے شہر نیزنی نووگورود میں بریکس وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دو ہزار تیئس کے جوہانسبرگ اجلاس کے فیصلوں کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی سسٹم میں اصلاح اور باہمی تجارت میں اپنی قومی کرنسیوں میں ادائگی کا سسٹم تیار کیا جارہا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور دنیا کے اکثر ممالک حکومتوں کے درمیان مساوات اور طاقت کے توازن پر استوار نئے عالمی نظام کے حق میں ہیں۔ سرگئی لاؤروف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا میں تبدیلی اور نیا عالمی نظام وجود میں لانے کے لئے برکس پیشقدم ہے اور اس کے عالمی کردار میں اضافہ ہوگا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حالیہ بین الاقوامی تغیرات نے مغرب کے چہرے سے نقاب ہٹادی ہے اور یہ بات سب کے لئے عیاں ہوگئی ہے کہ مغرب دنیا پر اپنا مخصوص نظام مسلط کرنا چاہتا ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی حکام اقتصادی مسائل سے اسلحے کے طور پر کام لے رہے ہیں اور پابندیوں اور مالیاتی بلیک میلنگ کے ذریعے آزاد ملکوں کے ترقیاتی منصوبوں کو متاثر کرنے اور ان کے اپنے تجارتی حلیفوں کے انتخاب کے حق کو سلب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

ٹیگس