Jun ۱۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • امریکہ میں نہیں رک رہے ہیں فائرنگ کے واقعات، تازہ معاملے میں کئی ہلاک اور زخمی

امریکی ریاست ٹیگزاس میں فائرنگ کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں جبکہ ملک میں آتشیں ہتھیاروں سے تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریاست ٹیگزاس کے شہر رانڈ راک میں جون کے مہینے میں ہونے والے جشن کے دوران ہونے والی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ رانڈ راک کے پولیس سربراہ آلن بنکس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دوگروہوں کے درمیان جھڑپ کے درمیان ایک شخص نے ہتھیار نکال لیا اور فائرنگ شروع کردی۔

پولیس سربراہ آلن بنکس نے بتایا کہ اس وقت اس تقریب میں کافی افراد موجود تھے اور کئی افراد اس کا شکار ہوئے۔انھوں نے کہا کہ اس موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور مدد کی۔ امریکی حکام نے اتوار کی رات اعلان کیا تھا کہ وہ اس فائرنگ کے ذمہ داروں کو تلاش کررہے ہيں

ٹیگس