Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • روس اور شمالی کوریا کے درمیان اسٹریٹیجک معاہدہ

روس اور شمالی کوریا نے جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کا معاہدہ کرلیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہوئے معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک باہمی تعاون کریں گے جس میں فوجی تکنیکی تعاون بھی شامل ہوگا۔
شمالی کوریا نے روسی صدر کے دورہ پیونگ یانگ کو انتہائی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں نے اسٹرٹیجک تعاون کو توسیع دینے کا عزم کیا ہے۔ شمالی کوریا کی حکومت نے کہا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان تاریخی مذاکرات انجام پائے ہيں اور ان مذاکرات کے نتیجے میں ایک طاقتور اور مضبوط معاہدہ طے پایا ہے۔ پوتین نے بھی مذاکرات کے بعد کہا کہ سیکورٹی اور بین الاقوامی مسائل آج کے مذاکرات کا اہم حصہ تھے۔

ٹیگس