ماسکو میں بریکس کا پہلا سیاحتی اجلاس، ایران سمیت رکن ملکوں کے مندوبین کی شرکت
ماسکو میں بریکس کے پہلے سیاحتی اجلاس میں ایران سمیت تنظیم کے نو رکن ملکوں کے مندوبین نے شرکت کی ۔
سحر نیوز/ دنیا: بریکس کا پہلا سیاحتی اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران،روس،برازیل، مصر، ہندوستان، چین، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور جنوبی افریقا کے مندوبین نے شرکت کی۔
بیس اور اکیس جون کو منعقدہ بریکس کے پہلے سیاحتی اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان سیاحت کے فروغ میں باہمی تعاون کی توسیع اور تقویت کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بریکس کے رکن ملکوں کے پہلے سیاحتی اجلاس میں نو رکن ملکوں کے تقریبا تین سو مندوبین نے شرکت کی ۔
قابل ذکر ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں بریکس کے رکن ملکوں کا پہلا سیاحتی اجلاس ایسی حالت میں منعقد ہوا ہے کہ کورونا وبا کے زمانے میں دنیا کی سیاحت کی صنعت بہت زیادہ متاثر ہوئی ۔
بریکس کے رکن ملکوں کے مندوبین نے ماسکو سیاحتی اجلاس میں سیاحت کے نئے پہلوؤں اور اس صنعت کی تقویت کی راہوں کا جائزہ لیا۔