Jun ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ، انگلینڈ نے امریکا کو دے دی شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انچاسویں میچ میں انگلینڈ نے امریکا کو شاندار انداز میں دس وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

سحرنیوز/دنیا: بارباڈوس میں کھیلے جانے والے گروپ ٹو کے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے والی امریکی ٹیم کے آخری پانچ وکٹ بغیر کسی رن پر ہی گر گئے اور امریکا کی ٹیم ایک سو پندرہ رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ شریک میزبان ٹیم کی جانب سے نتیش کمار تیس اور کوری اینڈرسن انتیس رن بنا کر نمایاں رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک بناتے ہوئے چار وکٹ لئے۔ جواب میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ایک سو سولہ رنوں کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے دسویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ کپتان جوش بٹلر نے اڑتیس گیندوں پر سات چھکوں اور چھے چوکوں کی مدد سے ستاسی رنوں کی دھواں دار اننگ کھیلی۔ بٹلر نے امریکا کے بولر ہرمیت سنگھ کو ایک ہی اوور میں پانچ چھکے لگائے۔

ٹیگس