غزہ جنگ میں اقوام متحدہ کے کتنے کارکن مارے گئے، تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آ گئے
آنروا نے کہا ہے کہ غزہ میں ہمارے دو ہزار کارکن مارے گئے، یہاں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے ہائی کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اس ایجنسی کے دو ہزار سے زائد کارکن غزہ میں صیہونی فوجیوں کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔
فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انروا کے ہائی کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ اس امدادی ادارے کے دو ہزار کارکن غزہ کی جنگ میں مارے جا چکے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ انروا کے کارکن غزہ پر صیہونی فوج کا حملہ شروع ہونے کے بعد سے ہی نشانے پر رہے ہیں ۔
انروا کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں جلد سے جلد جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام تک امداد رسانی کے لئے جنگ بندی نہایت ضروری ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ امریکا کی جانب سے انروا کی امداد بند ہوجانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اس امدادی ادارے کی ایڈ بند ہوجانے سے غزہ کے شہریوں تک امداد رسانی متاثر ہوئی ہے۔