نیتن یاہو جنگ بندی میں رکاوٹ ہے، اسرائیلی وزیر جنگ
Jul ۱۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
اسرائیلی وزیر جنگ نے کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے حماس کی پیش کردہ شرائط کی راہ میں رکاوٹ ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ایسنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر جنگ یوآف گيلنٹ نے مزید کہا ہے کہ نیتن یاہو حماس کی جانب سے پیش کی جانے والی شرائط کی مخالفت کر رہا ہے تاکہ وہ ایتمار بن گویر اور اسموتریچ کی جانب سے کابینہ کی حمایت سے محروم نہ ہو جائے۔
صیہونی وزیر جنگ گیلنٹ نے مزید کہا کہ آئندہ دو ہفتے تک جنگ بندی کا معاہدہ طے نہ پانے کی صورت میں اسرائيلی قیدیوں کی زندگيوں کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔