کیا جو بائیڈن صدارتی الیکشن سے دستبردار ہوں گے؟
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے دوبارہ صدارت کی دوڑ سے کنارہ کشی پر غور شروع کردیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی اخبار کے مطابق صدر بائیڈن کے انتہائی قریبی افراد کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن نے دستبردار ہونے کے لیے ابھی اپنا ذہن تو نہیں بنایا تاہم بظاہر وہ اس حقیقت کو تسلیم کررہے ہیں کہ انہیں ممکنہ طور پر اس دوڑ سے دستبردار ہونا پڑے گا۔
سابق اسپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ بائیڈن اس فیصلے پر پہنچنے کے قریب تر ہیں کہ صدارتی دوڑ سے باہر ہونا ہی بہتر ہوگا۔ سابق صدر اوباما بھی بائیڈن پر واضح کرچکے کہ ان کی جیت کا امکان بہت کم ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی کے بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کے دوبارہ الیکشن نہ لڑنے کا امکان 99 فیصد تک ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس اور بائیڈن کے انتخابی دفتر نے ان کے الیکشن سے دستبردار ہونے سے متعلق خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے۔