Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کی جانب سے اسرائیلی فیصلے کی مذمت

یورپی یونین نے اسرائیلی اسمبلی (کنیسٹ) کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے ان کی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  موصولہ رپورٹ کے مطابق یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے اس حوالے سے کہا کہ یورپی یونین فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں اٹھارہ جولائی کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی گئی قرارداد کی مذمت کرتی ہے، چاہے وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکراتی تصفیہ کا حصہ ہی کیوں نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا ایک قابل اعتبار راستہ اس سیاسی عمل کا ایک اہم جزو ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فلسطینی عوام کے لیے کوئی امید اور کسی افق کا نہ ہونا، اس تنازعے کو مزید گہرا کرے گا۔

ٹیگس