یمن کے ڈرون حملے کو روکنے کی ناکامی کا اعتراف، ڈینیل ہاگاری
Jul ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۳:۲۶ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے یمن کے ڈرون حملے کو روکنے ميں ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تل ابیب پر ڈرون حملے کے چند گھنٹے بعد صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ ڈرون حملہ یمن سے کیا گیا ہے اور یہ سمندر سے تل ابیب تک پہنچا ہے۔
صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگاری نے کہا ہے کہ ڈیفنس سسٹم سوفیصد سیکورٹی فراہم نہیں کرتا۔ ہاگاری نے کہا کہ یمن پر اسرائیلی حملہ ناممکن نہیں ہے اور اسرائیل کو خطرات سے دوچار کرنے والوں پر ہم حملے کا فیصلہ کریں گے۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے تل ابیب پر حملہ روکنے میں فوج کی ناکامی کا کوئی ذکر کئے بغیر کہا کہ جس وقت تل ابیب پر حملہ ہوا ہے اسی وقت ایک ڈرون مشرق کی طرف سے آرہا تھا اس کو ہم نے مار گرایا۔