Jul ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
  • کیا کھلاڑیوں کی قاتل حکومت کو کھیل کے میدان کھیلنے کا موقع دے گی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی؟

فلسطینی اولمپک کمیٹی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ کو خط لکھ کر پیرس اولمپک گیمز سے صیہونی حکومت کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطینی اولپمک کمیٹی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھومس باخ کے نام خط میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر صیہونی حکومت کے قبضے کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت کو پیرس اولمپک گیمز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی اولمپک کمیٹی نے اپنے خط میں مزید کہا کہ صیہونی حکومت اب تک تقریبا چار سو فلسطینی کھلاڑیوں کو شہید کر چکی ہے جبکہ کھیل کے میدانوں اور اسٹیڈیموں کو تباہ و برباد کردیا ہے اور کھلاڑیوں پر افسوسناک پابندیاں بڑھاتی جا رہی ہے۔

غزہ کے شہداء کے جنازوں میں فلسطینی کھلاڑیوں کے جنازے بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سمر اولمپکس گیمز چھبیس جولائی سے گیارہ اگست تک فرانس میں ہوں گے۔ تینتیسويں اولمپک کھیلوں کے موقع پر پیرس میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہيں اور شہر کے مرکزی اور اطراف کے علاقوں ميں سخت ٹریفک قوانین نافد کئے گئے ہيں۔

 

ٹیگس