صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کیا کہا؟
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو جو کہ امریکہ کے دورے پر ہیں، نے منگل کے روز صہیونی قیدیوں کے متعدد اہل خانہ اور امریکی شہریوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی لیکن ان خاندانوں کے احتجاج کی وجہ سے یہ ملاقات احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی-
سحرنیوز/دنیا: فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نے صیہونی حکومت کے "کان" ٹی وی چینل کے حوالے سے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی تاہم انتہائی کشیدہ رہی۔ اس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ حماس پر فوجی دباؤ ڈالا جائے اور یہ گروپ جو بھی شرط رکھے اسے قبول نہ کیا جائے۔
نیتن یاہو جب یہ کہہ رہے تھے اسی وقت اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے ان کی تقریر روک دی اور اس کی شدید مخالفت کی۔کان چینل کے مطابق صہیونی اور امریکی قیدیوں کے اہل خانہ نے نیتن یاہو کو خبردار کیا کہ وہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ قبول کریں، چاہے اس معاہدے کے مطابق ایک قیدی بھی واپس کیا جائے۔