Jul ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • ایک کے بعد ایک موت کے گھاٹ اترتے دہشتگرد اسرائیلی فوجی

غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے فلسطین کی تحریک استقامت کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی اہلکار ہلاک ہو گيا۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس افسر آرئیل توباز گذشتہ ہفتے زروین فوجی اڈے کے قریب فلسطین کی تحریک استقامت کی جانب سے گاڑي چڑھانے کی کاروائی میں شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گیا۔

 فلسطین کی تحریک استقامت کی اس کاروائی میں چار اور صیہونی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔دوسری جانب صیہونی فوج نے غزہ میں اپنے پانچ قیدیوں کی لاشیں برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ صیہونی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک کاروائي کے دوران اپنے ایک قیدی کی لاش برآمد کی ہے۔

صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ خان یونس میں بھی چار قیدیوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں جن کے بارے میں ہلاک ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔ صیہونی ذرائع کی جانب سے جانی نقصان کے بارے میں اعداد و شمار غلط اعلان کئے جاتے رہے ہیں۔

اس سے قبل صیہونی ذرائع اعلان کر چکے ہیں کہ زخمی صیہونیوں کی تعداد بھی صحیح نہیں بتائی جاتی رہی ہے اور اسپتال کے حکام سے کہا گیا تھا کہ وہ زخمی صیہونیوں کی تعداد کا حکام سے ہم آہنگی کے بعد ہی کوئي اعلان کر سکتے ہیں۔

 

ٹیگس