Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
  • آخر کس ڈر سے دہشتگرد اسرائیل اپنے ہلاک ہونے فوجیوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہا ہے؟

صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنگ غزہ میں اس کے 689 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  ارنا نے صدی البلد نیوز سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ رفح میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں اس کا ایک اور فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج  نے اپنے ہلاک ہونے والے اس فوجی کا نام یوناتھن گرین بلات بتایا ہے ۔

 صیہونی میڈیا نے غاصب اسرائیلی فوج کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک 689 صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے 329 صیہونی فوجی غزہ میں زمینی جنگ میں ہلاک ہوئے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کی جنگ میں اپنے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی صحیح تعداد نہیں بتاتی۔  خود صیہونی بھی اپنی فوج اور حکومت کے اعلان کردہ اعدادوشمار پر یقین نہیں کرتے۔

 بہت سے صیہونی ابلاغیاتی ذرائع بھی اس حوالے سے سخت سنسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ صیہونی حکومت اندرونی ردعمل کے خوف سے اپنی فوج کے جانی نقصانات کے صحیح اعدادوشمارجاری کرنے سے گریز کرتی ہے۔

بعض صیہونی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو سرکاری اعدادوشمار میں بتائی جاتی ہے۔

 صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے اپنے اسپتالوں کے ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کا اعلان حکومت کی اجازت کے بغیر نہ کریں۔ 

 

ٹیگس