Aug ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ تہران اور بیروت پر حملے سے خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے تہران اور بیروت میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے جس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار فواد شکر شہید ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونی گوترش نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تہران اور بیروت پر حملے سے خطرناک حد تک کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے ، تمام فریقوں سے تحمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر ایسے کسی بھی ایسے اقدام کو روکنے میں باہمی تعاون کرنا چاہیے کہ جس سے پورے مغربی ایشیا کو نقصان پہنچے اور شہریوں پر اس کے تباہ کن اثر مرتب ہوں-

گوترش نے مزید کہا کہ انجام پانے والی تمام تر کوششیں غزہ میں جنگ بندی، فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر اضافے اور لبنان اور مغربی ایشیائی خطے میں امن کی واپسی کا باعث بنیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ ایک خودمختار ملک پر حملہ اس ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے کہا کہ بدقسمتی سے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی کم کرنے کے مطالبات کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوئے۔

 

ٹیگس