Aug ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری بند کرنے کا مطالبہ، آئرلینڈ کے وزیراعظم

غزہ میں شہداء کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہونے پر ردعمل میں آئرلینڈ کے وزیراعظم نے اسے دنیا کے لئے ننگ و عار قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے مطابق سائمن ہیرس نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر اپنے صارف اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں لکھا ہے بین الاقوامی سفارت کاری معصوم بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ پر بمباری بند کرنے اور حماس کے ہاتھوں قیدی بنائے گئے صیہونیوں کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا اور یورپی یونین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعاون کے معاہدے پر نظر ثانی کرے۔

ٹیگس