Aug ۱۶, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran

روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس ملک کا ایک ٹی یو- ٹوئنٹی ٹو ایم تھری Tu-22M3 اسٹریٹجک بمبار طیارہ سائبیریا کے علاقے ارکتسک میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق روس کا  ٹی یو ٹوئنٹی ٹو ایم تھری اسٹریٹجک طیارہ غیر آبادی والے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس طیارے کے عملے کے چار ارکان اس بڑے بمبار طیارے سے ہنگامی طور پر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق اس طیارے کے گرنے کی وجہ تکنیکی خرابی قرار دیا گیا ہے اور اس بمبار طیارے پر زمین سے ٹکرانے سے پہلے ہی آگ لگ گئی تھی۔

ٹیگس