سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا
Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق طوفان سے کئی گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ طوفان سے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، کیوشو میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمدورفت بھی جمعے تک معطل رہے گی۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے چیف فورکاسٹر ساتوشی سوگیموتو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ وارننگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ طوفان کی وجہ سے کسی بڑی تباہی کا امکان بہت زیادہ ہے۔