چین کا بڑا مطالبہ، شام سے تمام غیر قانونی غیر ملکی فوجی نکل جائیں
Aug ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے شام پر اسرائیلی حملے بند کئے جانے اور یہاں سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب سی جی ٹی این گنگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے سبھی فریقوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل کی اپیل کی اور کہا کہ شام سمیت اس خطے کے سبھی ملکوں کی ارضی سالمیت محفوظ رہنی چاہیے۔
اقوام متحدہ ميں چین کے نائب مندوب نے اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حملے بند کرے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ شام سے سبھی غیر قانونی غیر ملکی فوجیوں کو نکل جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے دنیا کی سبھی بڑی طاقتوں سے کہا کہ اس خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔