غزہ کے لوگوں کے تحفظ کا واحد راستہ امن کا قیام ہے، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی بچوں کے تحفظ کا واحد راستہ غزہ میں امن قائم کرنا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادانوم نے اتوار کو غزہ میں پولیو کے خلاف عوامی ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ منصوبے کے مطابق غزہ میں پولیو کے خلاف ویکسینیشن مہم یکم ستمبر سے شروع ہو گی اور ہم اس مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انسانی بنیادوں پر دشمنی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ غزہ میں تمام فلسطینی بچوں کی مکمل حفاظت کا واحد راستہ اس پٹی میں جنگ بندی کا قیام ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے غزہ میں پولیو کی وباء کے مقبوضہ علاقوں تک پھیل جانے کے خدشے کے پیش نظر غزہ میں ویکسینیشن کے مقصد سے 3 دن کے لیے جنگ روکنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ اب عالمی ادارہ صحت اس مسئلے کا ذمہ دار ہے۔