نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ بندی نہیں چاہتے، صیہونی عہدیدار کا بیان
Aug ۳۱, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۸ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کی ملٹری آپریشنز شعبے کے سابق سربراہ نے کہا کہ نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی بنا پر جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی ملٹری آپریشنز شعبے کے سابق سربراہ نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو جنگ کو طول دینے کے غرض سے اپنے سیاسی اہداف کےلئے نیتساریم اور فلڈیلفیا گزرگاہوں کی اہمیت کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو اس مبالغہ آرائی کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے اس سابق فوجی عہدیدار نے کہا کہ نیتن یاہو سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں چاہتے کہ جنگ جلد ختم ہوجائے۔