Sep ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران اشتعال انگیز اقدامات کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا، روسی وزیرخارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ تہران میں حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی دہشت گردانہ حملہ ایران کو مشتعل کرنے کے لئے تھا لیکن تہران اشتعال انگیز اقدامات کے زیر اثر کبھی نہیں آئے گا۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا نے روسی خبررساں ایجنسی ریانووستی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اس وقت صرف تل ابیب کی حکومت ہے جو ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک ایسی بڑی جنگ چاہتی ہے جس میں پڑوسی ممالک بھی شامل ہوں۔
اس رپورٹ کے مطابق سرگئی لاؤروف نے کہا کہ  یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ  اسرائیلی حکومت علاقے میں پیدا ہونے والے حالات سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی دہشت گردانہ اقدام کا مقصد بھی  ایران کو مشتعل کرنا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک بھی ایران کو مشتعل کررہے ہیں لیکن ایران ان کے اشتعال انگیز اقدامات کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور وہ کسی بڑی جنگ میں قدم نہیں رکھنا چاہتا۔

ٹیگس